جو چیز آپ کے پاس ہوتی ہے ، اس کا خیال آپ اکثر اس طرح نہیں کرپاتے مگر جو چیز آپ سے دور ہوتی ہے وہ آپ کی سوچ میں اپنی جگہ بنالیتی ہے ،جہاں میں ہوں وہاں سے کافی دور ایک شہر صادق آباد ہے،یہ سندھ کی سرحد پر یہ پنجاب کی آخری تحصیل ہے اور ضلع رحیم یار خان ہے ،صادق آباد سے تقریباً تیس کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ایک بستی ہے ،ولہار ،خستہ حالت راستوں کے پاعث ولہار اور اس کے ملحقہ علاقوں کے فاصلے شہر سے دوگنا بڑھ جاتے ہیں۔تقریباً دس ہزار کی آبادی کے بیماروں کو علاج کے لیے صادق آباد کے ہسپتال اور پھر اس سے بھی آگے شہر رحیم یار خان کے ایک بہتر ہسپتال شیخ زید ہسپتال تک پہچنے کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے
نجانے کتنی ایسی بستیاں ہوں گی مگر تعلق یا کوئی واسطہ ہی جذبات کو راستہ دیتا ہے ،خوشی غم یا درد کسی راستے کے بغیر آپ تک نہیں پہنچ پاتے ،یہ بھی عجب ہے کہ جذبات یکا یک ہم پر وارد ہوتے ہیں اور پھر یہاں تک گزرا نہیں کرتے ہم پر ذمہ داریاں عائد کرتے چلے جاتے ہیں، برحال ولہار بستی کا درد اس گھر میں داخل ہوگیا
یہاں کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اگر ان کو ایک ایمبولینس میسر آجائے تو اس کے استعمال کے اخراجات کا مشترکہ طور پر یعنی امداد باہمی کے تحت خود انتظام کرلیں گے،وہ اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں ،مثلاً پینے کے صاف پانی کا حق حاصل کرنے لیے کوشش کرنا چاہتے ہیں ، کچھ کرنے کی ہمت رکھنے والے غریب دیہاتی ٹیم کی حونصلہ افزائی ضرور ہونی چاہیے ،اس ٹیم کا لیڈر سفید ریش مگر جواں عزم انسان ہے جس کا نام نور حسن ہے،اپنے بوڑھے ہاتھوں میں ہتھوڑا لیے ریلوے لائن پر پتھر کوٹتے کوٹتے نور حسن دو چار چوٹیں میرے دل پر بھی مار گیا ،کچھ دن میں بستی ولہار میں رہ چکا ہون، تصدیق کرچکا ،ضرورت دیکھ لی ،اعتماد بلکہ یقین ہے نور حسن اور اس کے ساتھی سچ کے راستے پر ہیں۔ اب میں یہاں دور سےبھی وہاں ان راستوں پر سفر کرنا چاہتاہوں،جو بھی میرے ساتھ چلنا چاہے اس کے لیے نقشہ پیش کردیا گیا ہے۔ اللہ تو ہر راستے میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے مگر مجھے یوں لگتا ہے کہ اس راستہ کے دوسری طرف وہ بہت منتظر ہے۔
نور حسن کا رابطہ
+923023689312


No comments:
Post a Comment